the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پٹنہ،19؍جون (آئی این ایس انڈیا )
آئی۔ آئی۔ٹی۔ (جے۔ ای۔ ای۔ ایڈوانس) ۲۰۱۵ء کے انٹرنس ٹیسٹ میں رحمانی ۳۰ کے طلبہ نے ایک بارپھرشاندارکامیابی حاصل کی ۔اس ٹیسٹ میں رحمانی ۳۰ پٹنہ سینٹر کے کل ۲۲ ؍ طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں پندرہ طلبہ کامیاب ہوئے ۔ جب کہ رحمانی ویو کے آٹھ طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں چار طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور ایم ۔ایس۔اکیڈمی رحمانی ۳۰ حیدر آباد کے ۱۹؍ طلبہ شامل ہوئے تھے جن میں پانچ طلبہ نے کامیابی حاصل کی مزید رحمانی ۳۰ کے سیشن 2012-14 کے بھی چھ طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی کڑی محنت کے بدولت اچھے رینک سے آئی آئی ٹی (جے ای ای ، ایڈوانس 2015)میں کامیابی حاصل کی ہے ۔رحمانی ۳۰ کے کامیاب طلبہ کے نام یہ ہیں۔ سیف علی ،طارق انور، محمد شرجیل اظہر، محمد خالد صفی، اشر احمد، نازش عنبر، ریان ظفیر، محمد شکیل الرحمن، شارق انور، قادر نواز، عبد الاحد، حق فرازل، محمد راغب حسین، عبد اللہ خان اورثاقب صدیقی ۔ جب کہ رحمانی ۳۰ کے سیشن 2012-14 کے کامیاب طلبہ کے نام یہ ہیں: محمد عطاء الحق، محمد حبیب اللہ۔ ارسلان محمد سعد، شیخ محمد ابراہیم ہود، سید عرفان احمد ، مزمل حسین، اور رحمانی ویو کے کامیاب طلبہ کے نام یہ ہیں۔ شرجیل سلام خان،علی اکبر انصاری، محمد فصیح راغب، اور صلاح الدین محمد شایان۔اور ایم۔ ایس۔ اکیڈمی رحمانی ۳۰ کے کامیاب طلبہ کے نام ہیں ۔سمیر احمد پٹھان، شجاع احمد خلیل، محمد اسماعیل، شرف الدین ایس ایس اور سیف احمد۔ رحمانی ۳۰ کے طلبہ کی اس شاندار کامیاب پر رحمانی ۳۰ کے تعلیمی نگراں جناب ابھیانند جی( سابق ڈی جی پی،بہار)، نے طلبہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ اسی طرح اپنی کڑی محنت اور لگن سے آگے بھی کامیابی حاصل کریں۔ رحمانی ۳۰ کے روح رواں مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی نے بھی اِس



موقع پر طلبہ کو مبارک باد دی اور مزید کامیابیوں کے اُن کے حق میں دعا کی۔ اِس پورے موقع پر جناب فہد رحمانی صاحب جنرل سکریٹری رحمانی ۳۰ پٹنہ نے بھی طلبہ کو مبارک باد دی۔ وہ خود صبح سے مسلسل طلبہ کے ساتھ بنے رہے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ اُن کے علاوہ رحمانی ۳۰ کے اساتذہ جناب امت پربھاکر صاحب ،جناب سدیپ کمار صاحب، جناب پنکج کپاڈیہ صاحب، جناب پرشا نت صاحب، اور ذمہ داران جناب فیض الحق صاحب، جناب احسان الحق صاحب،جناب قسیم رضا صاحب ، منیجر رحمانی ۳۰ جناب شبیر الھدیٰ صاحب، ودیگر معزز مہمانوں نے بھی طلبہ کو کامیابی کی مبارک باد دیتے ہوئے۔ مزید ترقی کی دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ رحمانی ۳۰ ملک کا وہ واحد ادارہ ہے، جو بہار کے علاوہ حیدر آباد اور ممبئی میں مسلم طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں کامیابی اورحصہ داری کے لیے مستقل کوشاں ہے،خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں مفکراسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی نے محدود پیمانے پر اس کی شروعات کی تھی، جس کا دائرہ الحمد للہ آج بہت وسیع ہوچکا ہے، یقیناًیہ ان کے اخلاص، ملت کے تئیں فکرمندی اور ان کے باحوصلہ رفقاء کے جذبہ اور لگن کانتیجہ ہے۔ رحمانی ۳۰ کے تحت آئی آئی ٹی کے علاوہ میڈیکل اور وکالت کی بھی تیاری کرائی جارہی ہے، مسلمانوں کی تعلیمی اقتصادی بدحالی کو دور کرنے کے لیے حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے جو کوششیں شروع کی ہیں اس طرح کی کوششوں کی پورے ملک میں ضرورت ہے۔ رحمانی ۳۰ کی کوششوں نے آج ملک کے مسلم طلبہ کے اندر جو تعلیمی لحاظ سے کافی پچھڑی حالت میں جاچکے تھے۔ امید کی ایک کرن پیدا کی ہے۔ ضرورت ہے کہ اس کوشش میں ہم سب حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی کے ساتھ اُن کے شانہ بشانہ چلیں تاکہ مسلم طلبہ مزید کامیابی حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.